Wednesday, November 24, 2010

پاک وطن میں کیا کیا دیکھا

پاک وطن میں کیا کیا دیکھا

ہر سو گڑ بڑ جھالا دیکھا
سب کی دال میں کالا دیکھا
جو بھی غیرت والا دیکھا
اُ س کے منہ پر تالا دیکھا

دفتر اور مسائل دیکھے
میز پہ سڑتے فائل دیکھے
سب کرسی پہ مائل دیکھے
افسر حُور شمائل دیکھے

فرنیچر پر بِیٹ کو دیکھا
رشوت والی سیٹ کو دیکھا
سیٹ پہ بیٹھے ڈھیٹ کو دیکھا
قسمیں کھاتے چِیٹ کو دیکھا

کاریں اُنکی، ہُنڈے اُن کے
سوہنے سوہنے مُنڈے ان کے
تالے ان کے کُنڈے ان کے
عزت میری، غُنڈے ان کے

اُلٹا ہر مضمون کو دیکھا
عورت اور پتلون کو دیکھا
مردوں پر شیفون کو دیکھا
خان بنی خاتون کو دیکھا

بھنڈی نے اک دھکا مارا
آلو نے بھی مُکا مارا
سب نے اِکا دُکا مارا
تیر نہیں تو تُکا مارا

پاک وطن میں یہ کچھ دیکھا

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.